پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن

ہم نیوز  |  Jun 08, 2023

پشاور: پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈز کارڈیالوجسٹ نے بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن کردیا۔

اس ضمن میں پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کے ترجمان رفعت انجم نے بتایا ہے کہ پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے مریض بچے کے دل کا والو کٹ لگائے بغیر تبدیل کیا۔

واضح رہے کہ مریض بچے کی اس سے قبل اندورون ملک اور پڑوسی ملک بھارت کے اسپتالوں میں تین سرجریز ہو چکی تھیں۔

پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کے مطابق سرجریز کے بعد مریض بچے کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا جب کہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔

پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ والو تبدیل کرنے کیلئے اوپن ہارٹ اور کٹ لگائے بغیر سرجری کا آپشن موجود تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More