امدادی رقم کیلئے شوہر کو مردہ ظاہر کر دیا

ہم نیوز  |  Jun 09, 2023

نئی دہلی: بھارت کے ٹرین حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا تو رقم کی لالچ میں ایک خاتون نے اپنے زندہ شوہر کو مردہ ظاہر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے حکومت کی جانب سے 17 لاکھ امدادی رقم کا اعلان کیا گیا۔ وزارت ریلوے نے 10 لاکھ روپے اور صوبائی حکومت نے 5 لاکھ روپے جبکہ وزیر اعظم آفس کی جانب سے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔

امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے ایک خاتون گیتا نجلی دتا نے شوہر کے زندہ ہونے کے باوجود خود کو بیوہ ظاہر کیا اور درخواست جمع کرا دی کہ میرے شوہر ٹرین حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

خاتون کے شوہر کو اس ساری صورتحال کا علم ہوا تو اس نے بیوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ خاتون کے شوہر نے کہا کہ میری موت کا جھوٹا دعویٰ کر کے عوام کا پیسہ ہتھیانے کی کوشش کرنے پر بیوی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ اوڈیشہ میں ٹرینوں کے تصادم میں 280 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More