’سپریم کورٹ آف پاکستان محبت کی شادی کے خلاف نہیں ہے‘

اردو نیوز  |  Sep 27, 2023

ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ ’عدالت عظمٰی محبت کی شادی کے خلاف نہیں ہے۔‘

بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان کہا کہ ’میڈیا میں یہ بات غلط رپورٹ کی گئی ہے کہ عدالت نے محبت کی شادی پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔‘

 

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ’دو کم سن بچیوں کی حوالگی پر لڑنے والے والدین کا کیس سامنے آیا تھا جنہوں نے محبت کی شادی کی تھی۔‘

’سماعت کے دوران عدالت نے مشاہدہ کیا کہ انہیں اپنی بچیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی محبت کے اسی اصول کو اپنانا چاہیے۔‘

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’محبت کی شادیوں پر عدالت عظمٰی کی ناپسندیدگی کے اظہار کی خبر غلط رپورٹ ہوئی ہے۔‘

’دوران سماعت فریقین کو محبت کی طاقت کی یاد دلائی گئی جس کا اطلاق بچوں کے معاملے پر ہوتا تو اس کیس کا خوش گوار حل نکلتا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More