لال نہیں بلکہ سفید جوڑا پہنا کیونکہ ۔۔ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی تصاویر دیکھئے

ہماری ویب  |  Oct 02, 2023

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں، اداکارہ کے بھائی حسان خان اور منیجر انوشے طلحہٰ نے ماہرہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

شادی کی تقریب کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ ماہرہ خان کو سفید عروسی لباس میں اپنے دولہا کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دولہا سلیم کریم نے سیاہ شیروانی، میچنگ پاجامہ اور ہلکے نیلے رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ 2007ء میں اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری سے ہوئی تھی جو 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کی پہلی شادی سے ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2006 میں ٹی وی میزبان کے طور پر کیا ، ایم ٹی وی پاکستان پر براہ راست شو موسٹ وانٹڈ کی میزبانی کی ، اس کے بعد ماہرہ کے ساتھ اے جی ٹی وی کے رئیلٹی شو ویک اینڈ کی میزبانی 2008 میں کی ۔

2011 میں ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بول میں معاون کردار سے کی تھی جس میں ان کا معاون کردار ادا کیا۔

ماہرہ خان اب تک متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں، ان میں سے تین پاکستانی بول، بن روئے اور ہو من جہاں جبکہ ان کی ایک بالی وڈ فلم رئیس بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More