انسان یا روبوٹ ۔۔ چینی ریسٹورنٹ میں انوکھی ویٹریس نے لوگوں کی توجہ کیسے حاصل کی؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 04, 2023

آج ٹیکنالوجی کے دور میں زندگی کے ہر شعبے میں روبوٹس کا کردار بڑھتا جارہا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں بیشتر امور روبوٹس سنبھال رہے ہیں تاہم چین میں ایک ریسٹورنٹ میں حال ہی میں ایک ایسی خاتون ویٹریس متعارف کروائی گئی ہے جو بالکل روبوٹ کی طرح لگتی اور برتاؤ کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی اینڈرائیڈ ویٹریس مِس کِن نے اپنی روبوٹک حرکات سے ناظرین کو مسحور کر دیتی ہیں، انہوں نے خود کو ایسے بنایا ہے کہ دیکھ کر کوئی بھی شک میں پڑسکتا ہے کہ آیا یہ انسان ہے یا ایک روبوٹ۔

چینی ریسٹورنٹ میں اس انوکھے تجربے سے کچھ صارفین حیران اور کچھ خوفزدہ بھی ہوگئے ،جب شہری ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے، تو یہ ویٹریس نے ان کے آرڈر لیے اور انہیں ان کی میزوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ وہاں موجود کئی شہریوں نے اپنے آپ کو تھوڑا سا خوف زدہ پایا۔

انٹرنیٹ پر اس ویٹریس کی ویڈیو کے حوالے سے تبصرے اتنے شدید تھے کہ کئی نیوز چینل کو اصل حقیقت کا پتہ لگانے کیلئے ریسٹورنٹ جانا پڑا لیکن وہاں پہنچ کر انہیں یہ جان کر دھچکا لگا کہ ویٹریس کوئی اور نہیں بلکہ خود ریسٹورنٹ کی مالک ہیں اور پیشے کے لحاظ ڈانسر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روبوٹس انسانوں کی جگہ لے چکے ہیں تاہم چین میں ایک انسان کے روبوٹ کی جگہ لینے پر لوگ بہت حیران ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More