اب واٹس آپ کا اواتار خود بنا کر پیش کردے گا ۔۔ واٹس ایپ نے دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

ہماری ویب  |  Dec 05, 2023

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور بہترین ٹِرک لے کر آیا ہے۔ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلیکیشن میں اب صارفین اپنی تصاویر کو ڈیجیٹل اواتار میں تبدیل کر سکیں گے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد واٹس صارفین کو اپنا اواتار بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا بلکہ سیلفی کو ہی کارٹون میں بدلنا ممکن ہوگا۔

ابھی ڈیجیٹل اواتار کو خود بنانا پڑتا ہے، جیسے ملبوسات، جلد کی رنگت، شخصیت کا انداز اور دیگر چیزیں دیکھنی پڑتی ہیں۔

مگر اب جو اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے، اس کے تحت آپ کو بس ایک سیلفی اپ لوڈ کرنا ہوگی، جس کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے مکمل اواتار تیار کر کے آپ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔آپ لباس اور دیگر چیزیں تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More