ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، نئی حکومت آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرسکتی ہے، بلومبرگ

ہم نیوز  |  Feb 06, 2024

امریکی معاشی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوگیا، نئی حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے نیا معاہدہ کرسکتی ہے۔

بلومبرگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں پاکستانی بانڈ کی قدر 9 فیصد مستحکم ہوئی ہے۔ گزشتہ سال پاکستان نے سرمایہ کاروں کو تقریباً 100 فیصد منافع واپس کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کو 25 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ یہ پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت 57 اور نواز شریف کی 52 فیصد ہے، بلومبرگ

بلوم برگ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ان ادائیگیوں کا اثر زرمبادلہ ذخائر پر پڑے گا۔ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، پاکستان کی معیشت نئے بیل آؤٹ پیکج کے بغیر گر جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت آئی ایم ایف سے جاری معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ کر سکتی ہے۔ سرمایہ کار عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدے کیلئے نئے سربراہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More