خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اے پی پی  |  Mar 29, 2024

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کی بھی متوقع ہے۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش استور، بگروٹ میں 5، ہنزہ 4، بونجی 3، گلگت، سکردو 2، چلاس میں ایک، دیر (بالائی)، دروش 6، کاکول، مالم جبہ، پٹن 5، میرکھانی 4، گڑھی دوپٹہ 5، راوالاکوٹ 3، مظفر آباد (ایئر پورٹ، سٹی) ایک، کوئٹہ 4، سبی 3، ژوب 2، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 4، سٹی 2)، راولپنڈی (کچہری 2، چکلالہ ایک)، منڈی بہائوالدین، مری 2، حافظ آباد، کوٹ ادو اور ملتان (ایئر پورٹ) میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی میں درجہ حرارت 39 اور شہید بینظیر آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More