عرب وزارتی کمیٹی اور یورپی خارجہ امور کونسل کا اجلاس، رفح کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  May 28, 2024

ریاض ۔28مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں عرب وزارتی کمیٹی کا یورپی یونین کی خارجہ امور کی کونسل کے ساتھ خصوصی اجلاس ہوا ہے۔ایس پی اےکے مطابق اجلاس میں قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی، اردن کے نائب وزیر اعظم برائے تارکین وطن و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے شرکت کی۔

اجلاس میں غزہ پٹی میں خطرناک صورتحال اور اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی عسکری جارحیت کے علاوہ خاص طور پر رفح کے شمال مغرب میں بے گھر شہریوں کی خیمہ بستی کو نشانہ بنائے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارتی کمیٹی کے ارکین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں قتل عام اور برادر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے اور غزہ میں انسانی بحران کو محدود کرنے کےلیے فوری طور پر سنجیدگی سے مداخلت اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

کمیٹی کے ارکین نے بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق 4 جو1967 والی سرحدوں کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانے کےلیے سنجیدہ سیاسی کوششوں کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔کمیٹی ارکین نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی صریح خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے پر بھی زوردیا جو انسانی المیے میں اضافہ کر رہی ہیں اور محصور غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی میں بھی رکاوٹ ہیں۔ارکان نے مسئلہ فلسطین پر بات کیے بغیر غزہ کی پٹی کے مستقبل پر بات کرنے کو مسترد کردیا۔ اسرائیل کی جاری خلاف ورزیوں پر اسے جوابدہ ٹہرانے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More