صدر مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

سچ ٹی وی  |  Jun 14, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں ںے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھانے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More