میڈیا انڈسٹری میں بھی کم سے کم اجرت لاگو کروانے کی کوشش کروں گا، عطا تارڑ

ہم نیوز  |  Jun 14, 2024

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑکا کہنا ہے کہ صحافیوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم رواں سال 10ہزار صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس دینے جارہے ہیں،پہلے مرحلے میں5 ہزار صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔

عمران خان کو جیل میں نوازشریف اور آصف زرداری جیسی سہولتیں میسر نہیں،عمرایوب

صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا موقع ملا ہے ،کوئی ایسا فورم ہونا چاہیے کہ جس میں صحافیوں کی دادرسی ممکن ہوسکے،بجٹ میں جہاں دیگر چیزوں کا بجٹ بڑھتا ہے تو پھر میڈیا ورکرز کوبھی حق ملنا چاہیے۔

صحافیوں کی ہیلتھ انشورنش کے اقدام کو یقینی بنایاجائے گا ،صوبوں کی طرح وفاق میں بھی صحافیوں کی گرانٹ بڑھائی جائے گی،صحافیوں کیلئے بجٹ میں ایک ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

کراچی ،دو ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

انہوں نے مزید کہا ڈس انفارمیشن کیخلاف قوانین بنے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے پر زور دیا،ڈیس انفارمیشن کے حوالے سے قانون سازی پر کمیٹی بنائیں اور ہمیں عید کے بعد تجاویز دیں۔

کم سے کم اجرت میڈیا انڈسٹری میں بھی لاگو کروانے کی کوشش کروں گا،پی بی اے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More