عمران خان کو جیل میں نوازشریف اور آصف زرداری جیسی سہولتیں میسر نہیں،عمرایوب

ہم نیوز  |  Jun 14, 2024

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل میں نوازشریف اور آصف زرداری جیسی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب یہ جیل میں ہوتے تھے تو ان کو ہر سہولت دی گئی تھی،ان کے خاندان والوں کو اور دیگر افراد کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی،جیل میں ہونے کے باجود ان کو بہت اچھے کھانے کھلائے جاتے تھے۔

کراچی ،دو ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

عمران خان کو جیل میں چھوٹا سا کمرہ دیا گیا ہے،خاندان والوں اور دیگر قائدین کو ملنے کی اجازت ہی نہیں،جوقائدین ملنے جاتے ہیں بمشکل 10 منٹ ہماری ملاقات کروائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی وزیراعلیٰ تھے تو 450ارب روپے کی گندم درآمد کی گئی،پنجاب میں گندم کی خریداری کی وجہ سے بڑا بحران پیدا ہوا،ان سے سوال ہونا چاہیے کہ یہ کتنے ٹیکس ادا کرتے ہیں؟

موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی، وزیر پیٹرولیم سے بریفنگ طلب

انہوں نے نگران حکومت میں گندم درآمد کی،جس گندم کی ملک میں ضرورت نہیں تھی وہ پھر بھی منگوائی گئی،ان سب کے باوجود یہ کہتے ہیں کہ انکوائری کی ضرورت نہیں،گندم منگوانے کی وجہ سے ہمارے کسان بھائیوں کو نقصان ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More