ملکی صنعت کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان ، بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی

ہم نیوز  |  Jun 14, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی صنعت کی بہتری کیلئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نےصنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 10روپے69 پیسے کی کمی کردی،صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی گئی۔

موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی، وزیر پیٹرولیم سے بریفنگ طلب

نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی،وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔

صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاءکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا،پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

پیکج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی ، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا۔صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More