نیپرا نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں5.72روپےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

ہم نیوز  |  Jun 14, 2024

نیپرا نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں5.72روپےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال2024.25 کے لیےدی گئی،نیپرا نےبجلی کے ٹیرف میں اضافے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم پروگرام ختم کر دیے

نیپرا کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپےسے بڑھ کر35.50روپے فی یونٹ ہوجائےگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے،بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار ؟فیصلہ کابینہ کرے گی

رواں مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایاتھا،گذشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔

یوٹیلٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے بعض ضروری اشیاء کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہونے کا انکشاف

رواں مالی سال 2023.24 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا،مالی سال2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More