بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں تب معاملات آگے بڑھیں گے، شیری رحمان

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قوم سے معافی مانگیں تب معاملات آگے بڑھیں گے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکومت سے تحفظات نئے نہیں ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں باقاعدہ تحریری معاہدہ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا تھا کہ ہم پارلیمان میں حکومت کو سپورٹ کریں گے اور آج بھی دونوں ہاؤسز میں کورم ہم ہی پورا کرتے ہیں۔ ہمیں اقتدار کی کوئی ہوس نہیں لیکن ہم نے جو وعدہ کیا ہے اس پر پورا عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341 ارب روپے کی مقروض نکلی

شیری رحمان نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم بوجھ نہیں اٹھا رہے ہیں بلکہ پنجاب اسپیس لینے کا ایک حصہ تھا۔ وزیر اعظم کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن ہم کب تک کمیٹی کمیٹی کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک غیر مستحکم ہو بلکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام آئے اور آگے بڑھے۔ بار بار بات وزیر اعظم تک لے کر نہیں جانی چاہیے۔ ہم تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے آئین شکنی نہیں کرتے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم سے معافی مانگیں تب معاملات آگے بڑھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More