پاکستان میں 68 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی ہو گی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

کراچی: پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے ملک میں قربانی کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی ہو گی۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائیوں کی قربانی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ بھی عید قرباں پر ذبح ہوں کیے جائیں گے۔ ملک میں 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑوں کے بھی قربان ہونے کا تخمینہ ہے۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا گائے کی کھال ایک ہزار 500 اور بکرے کی کھال 425 روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ بکرے کی کھالیں ایک ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341 ارب روپے کی مقروض نکلی

ایک اندازے کے مطابق جانور مہنگے ہیں جس کی وجہ سے اس سال زیادہ تر لوگ حصہ ڈالنے کو ترجیح دیں گے۔

رواں سال قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہوں گی۔ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی۔ چمڑا ویلیو ایڈ ہو کر جیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکر بیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More