مسجد اقصیٰ میں پابندی ، فلسطینیوں کی بمباری سے تباہ مسجد الرحمہ کے ملبے پر نماز عید کی ادائیگی

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

فلسطین میں کئی مہینوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باوجود بھی آج عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کو نمازِ عید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مسجدِ اقصیٰ کے دروازوں پر قفل ڈال دیئے۔

غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی اسکول میں پناہ لینے والوں پر بمباری ، 32 فلسطینی شہید

قابض فوج نے سکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے نماز کے لیے آئے فلسطینیوں پر حملہ کرکے انہیں زد و کوب کیا۔

مسجد اقصیٰ میں پابندی کے باعث فلسطینیوں نےجنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی الرحمہ مسجد کے ملبے پر عید کی نماز ادا کی۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، مالدیپ نے اسرائیلی سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

القدس اسلامی اوقاف کے حکام  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل، بلاسٹ بم اور ربٹر کی گولیاں برسائیں۔  جس سے القدس اعلی اسلام اوقاف کونسل کے صدر شیخ عبدالعظیم  سمیت بعض فلسطینی باشندے زخمی ہو ئے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More