حجاج کرام کی اموات ، مصر میں ٹور آپریٹرز کیخلاف کریک ڈائون ، 16 کے لائسنس منسوخ ، کئی گرفتار

ہم نیوز  |  Jun 23, 2024

مصر کی حکومت نے اپنے سینکڑوں حجاج کرام کے جاں بحق ہونے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکومت نے قاہرہ میں حجاج اور سیاحوں کے لیے سفری و رہائشی انتظامات کرنے والی 16 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے ہیں۔ قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹرز کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

حجاج کی اموات ، تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کر دیا گیا

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹور آپریٹرز نے حاجیوں کو طبی سہولتیں بھی فراہم نہیں کیں۔ ان کمپنیوں پر مصری باشندوں کو حج ویزا کے بغیر پرسنل وزٹ ویزا پر مکہ مکرمہ بھیجنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرسنل وزٹ ویزا پر حج کرنے والوں کو سعودی حکومت کی طرف سے علاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More