شدید گرمی، امارات میں چلتی ہوئی گاڑیوں میں آگ لگنا شروع ہو گئی

ہم نیوز  |  Jun 28, 2024

عرب ممالک میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں چلتی ہوئی گاڑیوں میں آگ لگنا شروع ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، یو اے ای کے شہری تو گرمی سے پریشان ہیں ہی وہاں ان کی گاڑیوں میں آگ بھی لگنا شروع ہو گئی ہے۔

نئی دہلی میں شدید بارشیں، ائیر پورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت کا کچھ حصہ گر گیا

امارات میں سڑکوں پر چلتی گاڑیاں بھی آتشزدگی کا شکار ہونے لگی ہیں۔گرمی بڑھنے کی وجہ سے گاڑ یوں میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ری ایکشن فائر سپریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سام مالنس نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں آگ لگنے کی بڑی وجہ گاڑیوں کی دیکھ بھال نہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظر انداز کئے گئے انجن کمپارٹمنٹس میں آگ لگنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی سے قبل اپنی گاڑی کی سروس ضرور کرائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More