فلائٹ اٹینڈنٹ کو غلط جنس سے پکارنے پر امریکی خاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا

اردو نیوز  |  Jun 28, 2024

امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی خاتون جینا لونگوریا کا دعویٰ ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کو غلط جنس سے پکارنے کی وجہ سے انہیں یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق لونگوریا اپنی ماں اور 16 ماہ کے بیٹے کے ساتھ فرانسسکو سے سفر کر رہی تھیں اور انہوں نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو ’سر‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

لونگوریا نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً نو بجے پیش آیا اور انہیں ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا حالانکہ انہوں نے اپنی غلطی پر معذرت کر لی تھی۔

لونگوریا، جو ابھی تک اس واقعے پر الجھن میں ہیں، کا کہنا تھا کہ ’فلائٹ اٹینڈنٹ جس کی شناخت ایک خاتون کے طور پر ہوئی ہے، جب اس نے مجھے ہمارے بورڈنگ پاس دیے تو میں نے کہا، ’شکریہ سر‘۔ بس یہی میری غلطی تھی۔‘

جینا لونگوریا فلائٹ اٹینڈنٹ کے بارے میں کہا کہ ’وہ پریشان ہوگئی۔ میں گلیارے سے نیچے جانے کے لیے ہوائی جہاز کی طرف چلی گئی۔ پھر اس نے میری ماں کو پیچھے سے پکڑ لیا اور انہیں میرے ساتھ آنے نہیں دیا۔‘

لونگوریا نے ایک اور مرد فلائٹ اٹینڈنٹ سے مدد کے لیے کہا اور اسے پہلی فلائٹ اٹینڈنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ مرد‘ ان کی ماں کو جہاز میں داخل نہیں ہونے دے رہا۔‘

’مرد فلائٹ اٹینڈنٹ نے کہا ’وہ مرد؟‘ اور میں نے کہا ہاں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More