ٹی 20 ورلڈکپ، زیادہ وکٹیں لینے والوں میں افغانستان کے فضل حق فاروقی سرفہرست

ہم نیوز  |  Jun 24, 2024

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے گیند باز فضل حق فاروقی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں سرفہرست ہیں۔

ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں سُپر ایٹ مرحلہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ گروپ 2 سے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ پہلی ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جبکہ گروپ 1 میں افغانستان، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہے۔

ماہرین کی جانب سے اس میگا ایونٹ کو باؤلرز کا ورلڈکپ قرار دیا جارہا ہے جہاں بڑی ٹیمیں بھی 20 اوورز میں بڑا اسکور بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔ امریکا کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈکپ میچز میں بھی باؤلرز کو پچ اور موسمی صورتحال کا فائدہ حاصل تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خواب پھر چکنا چور، جنوبی افریقہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈکپ میں زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں فضل حق فاروقی 15 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 13 اور ویسٹ انڈیز کے الزاری جوسیف بھی 13 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں بھارت کے ارشدیپ سنگھ 12 اور بنگلہ دیش کے تنظیم حسن 11 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور حارث رؤف نے گروپ اسٹیجز میں 7،7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More