برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

لاہور، شہر میں پرچون سطح پر فی کلوبرائلر گوشت کی قیمت میں مزید 17روپے کی کمی ہو گئی۔

پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 17  روپے کی کمی سےنئی قیمت377روپے ہو گئی ہے اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت 12روپے کمی سے260 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

ڈالر سستا دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت250روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔ تین دنوں کے دوران برائلر گوشت کی قیمت میں 61 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں برائلر مرغی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 35 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 340 سے کم ہو کر 305 روپے ہو گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More