بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کریگی، وسیم اکرم پر امید

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی۔

غیرملکی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم اگلے برس چیمئینز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی اور شاندار انتظامات دیکھے گی۔

ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے شریک موجد چل بسے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے اسٹیڈیمز اَپ گریڈ کررہے ہیں جو خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کو کرکٹ کی بہتری کیلئے اس ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ تمام ممالک آئیں گے کیونکہ کرکٹ اور سیاست بلکل مختلف چیزیں ہیں، پورا ملک 8 بڑی ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے چیمئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری اور مارچ کے وسط میں شیڈول ہے ، ایونٹ میں 15 میچز کھیلے جائیں گے اور بھارتی ٹیم ایونٹ کے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گی۔

افغان کرکٹر پر میچ میں تاخیر کیلئے’’فیک انجری‘‘کا الزام لگ گیا

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھیجا گیا چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول منظور کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More