لندن جانے والی بھارتی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی پرواز کو چین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد مکمل تلاشی لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی اطلاع ملنے پر چین کے ہوائی اڈے پر بھارتی طیارے فلائٹ نمبر اے ایل 149 کی مکمل تلاشی لی گئی اور کوئی دھماکہ خیز مواد نہ ملنے کے بعد بھارتی طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی ایجنسیز نے بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر 29 سالہ صہیب کو حراست میں لے لیا جو اسی پرواز میں سفر کرنے والا تھا۔

بھارتی خفیہ ایجنسیز نے دعویٰ کیا ہے کہ فون پر طیارے میں بم کی اطلاع دینے والا شخص صہیب ہی تھا جو ریاست کیرالہ کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

مشتبہ ملزم صہیب کو مزید پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ہندوتوا نظریئے کے فروغ اور مسلم دشمنی کے باعث بلاجواز نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More