شاہ محمود قریشی اور راجہ خرم نواز ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی اور راجہ خرم نواز کو ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور راجہ خرم نواز کے ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل محمد علی بخاری نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔

راجہ خرم نواز کی طرف سے سردار مصروف اور راجہ انصر محمود پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: صارم برنی کیس میں نئے انکشافات، بچوں کوآٹھ سے دس لاکھ کے عوض فروخت کرنے کا الزام

واضح رہے کہ اس مقدمے میں عدالت بانی پی ٹی آئی، اسد عمر اور علی نواز اعوان کو پہلے سے بری کرچکی ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مئی 2022 میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More