پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش

اردو نیوز  |  Jun 29, 2024

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد کر دیا گیا ہے اور استعفیٰ منظور نہ کرنے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔

جمعے کی شام پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’عمر ایوب نے مشکل ترین حالات میں پارٹی معاملات کو چلایا۔ پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کے لیے پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

’بانی پی ٹی آئی سے عمر ایوب کو بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی سفارش کی جائے گی۔‘

مزید کہا گیا کہ ’پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آپس کے اختلافات ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔‘

عمر ایوب نے کہا کہ ’مجھے کوئی نکال نہیں رہا، میں اپنی مرضی سے مستعفی ہونا چاہتا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری قومی نوعیت کی ہے، حلقے میں بھی مصروفیت ہے۔ چاہتا ہوں مشاورت اور اتفاق رائے سے کسی نئے نام پر اتفاق کیا جائے۔‘

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ ’عمرایوب اور علی امین گنڈاپور نے مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا ہے۔ پارلیمانی پارٹی میں سب نے عمر ایوب کی خدمات کو سراہا ہے۔‘

’پارلیمانی پارٹی میں سب نے عمر ایوب سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ عمر ایوب کے استعفٰی واپس لینے کی قرارداد منظور کرکے بانی چئیرمین کو بھجوادی ہے۔‘

شاہد خٹک نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین سے پارلیمانی پارٹی نے درخواست کی ہے کہ عمر ایوب کے استعفے پر نظرثانی کریں۔

پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی بھی شدید مذمت کی۔ اراکین نے بانی اور تاحیات چیئرمین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More