آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا، ڈو مور کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا،عالمی مالیاتی ادارے بجٹ کی منظوری کے بعد ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ا یف بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے، آئی ایم ا یف کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان یکم جولائی سے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کرے۔

آئی ا یم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے،نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے۔

فنانس ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ، آج دستخط کا امکان

نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ا یف پیشگی تمام شرائط پر عملدرآمد چاہتا ہے،آئی ا یم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا پروگرام موخر کر دیا ہے۔

آئی ایم ا یف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے، آئی ا یم ایف نے مشکل معاشی فیصلے معیشت کے لیے ضروری قرار دیے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More