بجٹ منظوری میں تعاون ، ن لیگ نے اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی اتحادیوں کو دیدیں

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

مسلم لیگ ن نے اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کو دے دیں۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13 اور پیپلز پارٹی کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنا تھی تاہم پیپلز پارٹی کو اب تک 11 اہم کمیٹیوں کی سربراہی دی جا چکی ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا

پیپلز پارٹی خزانہ، مواصلات، خارجہ امور سمیت اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں کامیاب رہی ہے ، ایم کیو ایم کے حصے میں 2 کے بجائے 4  کمیٹیاں آئیں۔

علاوہ ازیں ایک، ایک نشست والی جماعتیں بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے میں کامیاب ہو گئیں ، باپ کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ بھی کمیٹی کے چیئرمین بن گئے ہیں۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی جعلی نوٹوں کو نہ پہچان سکے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری میں تعاون کیلئے اتحادیوں نے من پسند کمیٹیاں مانگی تھیں ، مسلم لیگ ن اب اپنے نظر انداز اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More