سابق چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر ہے،عامر ڈوگر

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی رہنما عامر ڈوگر نےدعوی کیا ہے کہ ملک ایک نئے الیکشن کی طرف جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، میں ان کیلئے لوگوں کو دعا کرتے دیکھا ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر ہے، پاکستان کی عوام سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔

5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کر نے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال سخت گرمی میں قید کاٹ چکا ہوں، ہماری خواتین آج بھی جیلوں میں ہیں ، عالیہ حمزہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر کا کیا قصور ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام پی ٹی آئی ورکرز کو رہا ہونا چاہیے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف بات چیت پر یقین رکھتی ہے ، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات نہیں کریں گے،سربراہ پی ٹی آئی کچھ نہیں مانگ رہا وہ صرف انصاف مانگ رہے ہیں۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انکا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ 2024کے الیکشن میں جو ہوا اس نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، حکومت کی خارجہ پالیسی کمپرومائزڈ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More