ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 50 پیسے ہوگیا۔ گزشتہ روز امریکی ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی نے پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دیدی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277.70 روپے اور قیمت فروخت 280.25 روپے رہی۔دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔

برطانوی پاؤنڈ 1.83 روپے مہنگا ہو نے کے بعد 353 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 355 روپے 21 پیسے کا ہو گیا ہے ، یورو کی قیمت میں 1 روپے 24 پیسے کا اضافہ ہو جس کے بعد نئی قیمت 300 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے ۔

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے سعودی ریال 74 روپے 24 پیسے اور اماراتی درہم 75 روپے 82 پیسے کا ہو گیا گیا ہے ۔

کالا باغ میں نئی اسٹیل ملز لگانے کی تجویز

اس کے علاوہ چینی یوآن معمولی اضافے کے ساتھ 38.31 پر بند ہوا اور جاپانی ین معمولی کمی کے بعد 1.7272 روپے کا ہو گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں سوئس فرانک 92 پیسے کے اضافے سے 308 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 308 روپے 98 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More