ہانیہ عامر باصلاحیت اداکارہ ، ہر کامیابی کی مستحق ہیں، بادشاہ

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

معروف بھارتی ریپ گلوکاربادشاہ نے ہارون رشید کے پوڈکاسٹ میں ورچوئل شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

بادشاہ نے ہانیہ عامر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں، وہ اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے ہر کامیابی کی مستحق ہیں۔

محکمہ ریلوے کا20 سے زائد ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

بھارتی گلوکار نے ہانیہ عامر کے پراجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنگِ ماہ،عشقیہ سمیت دیگر ہٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا  کہ نیٹ فلکس پر بھی ہانیہ عامر کی نئی سیریز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ آنے والی ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکار فواد خان  ہوں گے۔

وزیر اعظم محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے، وزارت داخلہ

بادشاہ نے یہ بھی بتایا کہ ہانیہ عامر نے دوست کی شادی پر ’’ناٹو ناٹو‘‘ پر ڈانس کیا تھا جوکہ سوشل میڈیا پر بےحد وائرل بھی ہوا تھا۔

یاد رہے گزشتہ کچھ عرصے سے ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More