سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی ، بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی ، دہشتگردوں نے پہلے دھماکا کیا اس کے بعد فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔

پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید

دہشتگردوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنانے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More