اسپین سے تعلق رکھنے والے کارلوس الکاراز نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن فائنل میں دفاعی چیمپیئن کارلوس الکاراز اور سات مرتبہ ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ مدِ مقابل آئے۔ کارلوس الکاراز نے لگاتار دوسرے سال جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
21 سالہ کارلوس الکاراز اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے نواک جوکووچ کو 2-6، 2-6 اور 6-7 سے ہرا کر ٹائٹل کا دوسرے سال بھی دفاع کیا۔
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آ گیا