حکومت برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے سر گرم عمل ہے، وفاقی وزیر تجارت

ہم نیوز  |  Jul 16, 2024

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے سر گرم عمل ہے،2028 تک اس ہدف کو حاصل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلی سطحی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر تجارت نے کہا کہ ٹیرف کو درست کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کا مقصد 2027-28 تک 60 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کو تیز کرنے کے لیے تین ذیلی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ذیلی کمیٹیاں، مرکزی کمیٹی کو تفصیلی سفارشات فراہم کریں گی جو اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی کا بنیادی مقصد تین سال کے عرصے میں برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لے کے جانا ہے۔

پنجاب میں کل سے 20 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

اجلاس میں صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے وزیر تجارت کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔

انہوں نے مخصوص ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کو دیکھنے کے لیے مختلف شعبوں کے تکنیکی ماہرین کے ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز پیش کی۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اور مرکزی کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

کمیٹی کے ٹی او آرز میں موجودہ تجاویز کا جائزہ لینا، مختصر سے طویل مدتی ٹیرف کو درست کرنے کے اقدامات اور برآمدی ہدف تک پہنچنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کرنا شامل ہے۔

وزارت تجارت اس کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرے گی جو دو ہفتوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More