جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد  کم ہو جائے گی،اویس لغاری

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اگلے سال جنوری سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد  کم ہوجائے گی، کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے چینی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے قیمت 2 روپے کم ہوگی۔

حکومت بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ خرید رہی ،گوہر اعجاز

بجلی کی قیمت کم کرنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بھی ہے اور ترجیح بھی ہے، پچھلے سال کی ری بیسنگ کے باعث بجلی بلوں پر 6 ماہ تک دباؤ رہے گا۔200 یونٹ والے 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کی سہولت اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا آئی پی پیز کپیسٹی پیمنٹ تبدیل نہیں ہوگی ، معاہدوں کی شرائط میں نرمی کیلئے کوشاں ہیں،سیاسی بیان بازی کرنا بہت آسان ہے، ہم مکمل ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریضہ میانوالی سے راولپنڈی منتقل

موجودہ حکومت کو ابھی تین چار ماہ ہی ہوئے ہیں، مسائل کا حل جلد نکال لیں گے۔انہوں نے سابق نگران وزرا پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں کچھ کیا نہیں اور اب سیاسی بیان بازی کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More