پی ٹی آئی میں بانی کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

سینیٹر فیصل واوڈا نے د عوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں جماعت کے بانی کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں۔

فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یہ گروپس چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں۔ گروپس کے نام بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے۔

یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا، آصف کرمانی

فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا گروپ ہے، جب کہ ایک پرانا گروپ ہے اور ایک گروپ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے  کیسز سے متعلق کہا کہ ابھی 5،6 ریفرنسز آرہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More