بنگلہ دیش : جھڑپوں میں مزید 90افراد ہلاک، ملک بھر میں دوبارہ کرفیو نافذ

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے ملک گیر مظاہرے جاری ہیں ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نیتجے میں مزید 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاکتیں بنگلہ دیش کے 13 مختلف اضلاع میں ہوئیں ، جس کے بعد ملک بھر میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ، اس کے علاوہ واٹس ایپ، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفے سمیت پولیس تشدد پر حکومت سے عام معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ ہیں، بنگلہ دیش میں 144پاکستانی اسٹوڈنٹس تھے، جن میں سے 44طلبہ پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں، 6طلبا کو ان کی خواہش پر کل پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن پاکستانی طلبا سے مسلسل رابطے میں ہے۔ پہلے کی طرح اب بھی طلبا کو پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت میں شفٹ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More