Getty Images
ایک دن بعد سونی کی شادی ہونے والی تھی۔ اس نے ہاتھوں پر مہندی بھی لگا رکھی تھی۔
لیکن پھر وہ اچانک غائب ہو گئی۔ پوری رات کی تلاش کے باوجود اس کے بھائی کو کچھ پتہ نہیں چل سکا اور اگلی صبح ایک دردناک اطلاع ملی۔
سونی کا قتل ہو چکا تھا۔ اور اس کا مبینہ قاتل وہی شخص تھا جس کا نام اس کی ہتھیلی پر درج تھا۔ قتل کی یہ وردات انڈیا کی ریاست گجرات میں پیش آئی جہاں بھاو نگر کے علاقے میں شادی کے دن دلہن کے قتل کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ ملزم ہی سے سونی کی شادی طے تھی۔ بھاو نگر سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ سونی راٹھور کی شادی 15 نومبر کو ساجن بریا سے ہونے والی تھی۔
تاہم پولیس سٹیشن میں سونی کے بھائی کی جانب سے درج شکایت کے مطابق کسی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ساجن نے پہلے سونی کو، جو اس کی بیوی بننے والی تھی، مبینہ طور پر اغوا کیا اور بعد میں اس کا قتل کر دیا۔
ملزم ساجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جو قتل کے بعد دو دن تک مفرور تھا۔
یہ معاملہ کیا ہے؟
تھانے میں درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ ساجن بریا ایک پرتشدد شخص تھا جس نے سونی کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق سونی اور ساجن آٹھ ماہ سے ساتھ رہ رہے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق سونی کے گھر والوں نے ساجن سے اس کی شادی طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن شادی کے دن دونوں میں لڑائی ہو گئی۔
مقتولہ سونی کے بھائی وپل راٹھور کی طرف سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق وہ بھاو نگر میں رہتا ہے اور ٹرک چلاتا ہے۔
اس کی 22 سالہ بہن سونی راٹھور گزشتہ آٹھ ماہ سے ساجن بریا کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔ حال ہی میں سونی خاندان نے ان کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاریخ طے ہوئی اور دعوت نامہ تک چھپ گیا۔
’تم نے میرے ساتھ رشتہ کرنے سے انکار کیوں کیا‘: 24 سالہ لڑکی کی خودکشی کا معاملہ قتل کے مقدمے میں کیسے بدلا؟قتل کے بعد شوہر کو کچن میں دفنا کر خاتون دو ماہ تک وہیں کھانا بناتی رہیقدموں کے نشانات سے ملزموں کی شناخت کرنے والے ’کھوجی‘: قتل کی واردات جس میں ’کھرا‘ مقتولہ کے شوہر کی حویلی پر جا رکاپب جی گیم کا جنون: لاہور میں ماں اور بھائی بہنوں کا قاتل کم عمر لڑکا جسے فرانزک شواہد کے بعد 100 سال کی سزا ہوئی
ان کی شادی 15 نومبر کو طے تھی۔ لیکن ایک دن قبل سونی اور ساجن کی لڑائی ہوئی اور ساجن نے سونی کو پیٹا تو سونی اپنے بھائی کے گھر چلی گئی۔ پولیس تھانے میں درج شکایت کے مطابق سونی کے گھر والوں نے اسے اس کی دادی کے گھر بھیج دیا۔
لوہے کا خون آلود پائپ اور ہاتھ پر ’ساجن‘ کا نام
14 اور 15 نومبر کی درمیانی رات تقریباً 2 بجے ساجن سونی کے گھر آیا اور اس نے سونی کے چھوٹے بھائی سنیل کو پیٹ کر سونی کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا۔
سنیل نے سونی کا پتہ بتا دیا۔ پولیس کے مطابق ساجن سونی کی دادی کے گھر پہنچا تو وہاں اس نے پہلے سونی کے والد کو بھی مارا جو وہاں موجود تھے اور اس کے بعد اس نے سونی کو زبردستی اغوا کر لیا۔
سونی کے بھائی کی طرف سے درج شکایت کے مطابق انھوں نے رات بھر اپنی بہن کو تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں مل سکی۔ اگلی صبح نو بجے انھیں معلوم ہوا کہ سونی کی لاش ساجن کے گھر سے ملی ہے۔
وہ ساجن کے گھر پہنچے تو وہاں سونی کی لاش واقعی موجود تھی اور اس کے سر پر شدید چوٹیں تھیں۔ چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹوں کے نشان تھے اور قریب ہی لوہے کا پائپ پڑا تھا جس پر خون بھی نظر آ رہا تھا۔ سونی کے ہاتھ پر ایک ٹیٹو بھی تھا جس پر لکھا تھا ’میں ساجن سے پیار کرتی ہوں۔‘
انھوں نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تاہم اس وقت ساجن مفرور تھا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر آر سنگھل نے میڈیا کو بتایا کہ سونی پر لوہے کے پائپ سے حملہ کیا گیا اور اس کا سر دیوار سے لگا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں میں نقاب اور پیسوں کے معاملے پر لڑائی ہوئی تھی۔
قتل کے بعد شوہر کو کچن میں دفنا کر خاتون دو ماہ تک وہیں کھانا بناتی رہیاندھے قتل کا معمہ: وہ ’لاپتہ‘ لڑکی جس کی لاش قاتل نے قالین میں لپیٹ کر دفنا دی تھیپب جی گیم کا جنون: لاہور میں ماں اور بھائی بہنوں کا قاتل کم عمر لڑکا جسے فرانزک شواہد کے بعد 100 سال کی سزا ہوئیوہ گاؤں جہاں سینکڑوں شوہر اپنی بیویوں کے ہاتھوں قتل ہوئےقدموں کے نشانات سے ملزموں کی شناخت کرنے والے ’کھوجی‘: قتل کی واردات جس میں ’کھرا‘ مقتولہ کے شوہر کی حویلی پر جا رکا