آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

سچ ٹی وی  |  Aug 07, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

پاکستان کے بابراعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبرپر موجود ہیں اور بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبرپر ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبرپرآگئے جب کہ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلےگئے۔

رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔

اس کے علاوہ ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکیشو مہاراج پہلےنمبرپر موجود ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو 5 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپر آگئے جب کہ پاکستان کےشاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبرپرچلےگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More