’سب کوچ کو موردِ الزام ٹھہرائیں گے لیکن اصل مسئلہ ٹیم کا اپنا کھیل ہے‘: ڈھاکہ میں پاکستانی ٹیم صرف 114 رنز بنا کر آؤٹ

بی بی سی اردو  |  Mar 11, 2026

Getty Images

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشل میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 114 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی۔

بدھ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد اس کے بولرز نے کسی بھی پاکستانی بلے باز کو زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹکنے دیا۔

پاکستان کی جانب سے آج کے میچ میں چار کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا گیا تھا تاہم ان میں سے صرف صاحبزادہ فرحان ہی 20 کے ہندسے میں داخل ہو سکے۔

ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت 18، شامل حسین چار اور عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ سینیئر کھلاڑی بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ محمد رضوان 10، سلمان علی آغا پانچ اور حسین طلعت صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Getty Images

پاکستان کی طرف سے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے مزاحمت دکھائی اور 47 گیندوں پر 37 رنز بنائے تاہم ان کی موجودگی میں دوسری طرف سے ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں اور وہ بھی مستفیض الرحمان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

شاہین شاہ آفریدی چار اور محمد وسیم بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے ناہید رانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی ٹیم سُپر ایٹ مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی اور اب بنگلہ دیش کے خلاف ناقص کارکردگی پر بلے بازوں کو ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ٹرافی مندر لے جانے پر سوریا کمار اور جے شاہ تنقید کی زد میں: ’مسجد، چرچ یا گرودوارے کیوں نہیں گئے؟‘’مچل سینٹنر کے بھید نیوزی لینڈ کا خواب ادھورا کر گئے‘انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا، ’پاور پلے میں نیوزی لینڈ بے بس نظر آیا‘جموں و کشمیر کی ٹیم پہلی بار رنجی ٹرافی کی فاتح: ’عاقب نبی انڈین ٹیم میں آنے کے راستے پر ہیں‘سوشل میڈیا پر بلے باز تنقید کی زد میں

پاکستانی بلے بازوں کی خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا پر صارفین شدید غصے میں نظر آ رہے ہیں۔

تحسین قاسم نامی ایک صارف نے تمام کھلاڑیوں کے سکور کارڈز شیئر کر کے لکھا کہ ’اب سب کوچ مائیک ہیسن کو موردِ الزام ٹھہرائیں گے لیکن اصل مسئلہ ٹیم کا اپنا کھیل ہے۔‘

’مائیک ہیسن شاید استعفیٰ دے دیں گے لیکن اس کی وجہ ان کی کارکردگی نہیں ہو گی بلکہ وہ ایک ایسی ٹیم کو درست نہیں کر سکتے جو درست کرکٹ کھیلنے سے ہی انکار کرتی ہو۔‘

پاکستان کی وکٹیں گرنے کی رفتار اتنی تیز تھی کہ متعدد افراد طنز کرتے رہے کہ ’سب کو بیٹنگ کا موقع دینا چاہیے۔‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عامر راجا نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ دیکھ کر رونا آ رہا ہے، ہمارے ملک میں کوئی احتساب نہیں۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’کوئی سزا اور جزا کا نظام نہیں، ٹیم کی سرجری کرنا تھی مگر کھلاڑیوں کو نواز دیا۔‘

کرکٹ تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے ٹیم سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فخر زمان، بابر اعظم، صائم ایوب اور سعود شکیل کے بغیر ون ڈے ٹیم ایسی ہی نظر آتی ہے۔‘

جہاں پاکستانی بلے بازوں پر تنقید ہو رہی ہے وہیں بنگلہ دیش کے برق رفتار بولر ناہید رانا کو سراہا بھی جا رہا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف نے ناہید رانا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’بنگلہ دیش کے ایک باصلاحیت فاسٹ بولر نے شیرِ بنگلہ سٹیڈیم کی مردہ پِچ پر اعلیٰ معیار کی بولنگ کی اور صرف چار ہی اوورز میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو توڑ کر رکھ دیا۔‘

اویس سلیم لکھتے ہیں کہ ’بنگلہ دیش کی وکٹوں پر ناہید رانا نہیں کھیلا جا رہا۔ باقی حساب خود لگا لیں۔ اسی طرح کی وکٹوں پر شاہین سمیت ہمارے فاسٹ بولرز کی درگت بنتی سب نے دیکھ رکھی ہے۔‘

’ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم رن ریٹ پر باہر ہوئی‘: پاکستانی ٹیم کے دفاع پر محمد رضوان کو تنقید کا سامناپاکستانی فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات: کرکٹ بورڈ کا رپورٹر سے معافی کا مطالبہ لیکن چینل اپنی خبر پر قائم’جسپریت بمراہ نے انگلش ارمان خاک کر ڈالے‘وہ برطانوی ایتھلیٹ جو رمضان کے روزے رکھ کر میراتھون کی تیاری کر رہا ہےپی ایس ایل میں ’ملتان سلطانز‘ کی واپسی: نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کرنے پر علی ترین کا ’شکریہ‘عمران خان کا سورو گنگولی کو مشورہ، سلیم ملک کی دھمکی اور مشرف کی فون کال
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More