حزب اللہ کا اسرائیل پر راکٹ حملہ

سچ ٹی وی  |  Sep 08, 2024

اسرائیل کے لبنان پر حملے میں 3 پیرا میڈیکل اسٹاف کی شہادت کے جواب میں حزب اللہ نے صیہونی فوج کی تنصیبات پر راکٹ برسا دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے طبی عملے کی شہادت کے جواب میں فلق میزائلوں سے کریات شمونہ بسالیہ کی بستی پر متعدد راکٹس برسائے۔

حزب اللہ کے راکٹس صیہونی بستی اور اسرائیلی فوج کی تنصیبات کے قریب گرے۔ سائرن بجنے لگے اور ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اُس نے حزب اللہ کے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم چند ایک راکٹس گرے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں آگ بجھانے میں مصروف شہری دفاع کی ٹیم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شہریوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے 3 پیرا میڈیکس شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جب کہ 2 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسرائیل کی جانب سے طبی عملے کو نشانہ بنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

حزب اللہ کی اتحادی جماعت امل موومنٹ نے تصدیق کی ہے کہ ان میں سے 2 پیرامیڈیکس کا تعلق ان کی جماعت سے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More