ملکی وے کہکشاں سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Sep 09, 2024

حال ہی میں محققین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہماری ملکی وے کہکشاں کی بیرونی حد خلا کی وسعت میں کہیں زیادہ پھیل رہی اور اپنی قریبی پڑوسی کہکشاں اینڈرومیڈا کو چھو رہی ہے۔

نیچر فلکیات نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں کی بین الاقوامی ٹیم انٹر اسٹیلر اسپیس اور “سرکمگیلیکٹک میڈیم (سی جی ایم) کے درمیان حد کے لیے ایک نئی تعریف پیش کرتی ہے، سی جی ایم درحقیقت کہکشاؤں کو گھیرے ہوئے گیس کے بادل ہیں۔

اب تک گیسوں کا یہ بلبلہ سائنس دانوں کے لیے دلچسپی کا باعث رہا ہے جس نے انہیں اس کا مطالعہ کرنے کے لیے کواسار (quasar) جیسی آسمانی مظہر سے جذب ہونے والی روشنیوں کا تجزیہ کرنے پر مجبور کیا۔

پچھلے ہبل ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملکی وے کہکشاں چار ارب سالوں میں اینڈرومیڈا کے متصادم ہوگی۔

تاہم تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تصادم تکنیکی طور پر پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More