نائیجیریا: آئل ٹینکر کے دھماکے میں 48 افراد جاں بحق

سچ ٹی وی  |  Sep 09, 2024

شمالی وسطی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کے ایک دوسری گاڑی سے تصادم کے بعد دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں شائع غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق شمال وسطی ریاست نائیجر کے ریاستی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ فیول ٹینکر ایک اور ٹرک سے ٹکرا گیا، جو مسافروں اور مویشیوں سے بھرا ہوا تھا، اس حادثے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ایجنسی کے ترجمان حسین ابراہیم نے ہلاکتوں کی تعداد 48 بتائی جبکہ حکام تاحال واقعے کی جگہ کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نائیجیریا کی ریاستی ملکیتی فرم این این پی سی لمیٹڈ نے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 39 فیصد اضافہ کردیا تھا، جو کہ ایک سال سے زیادہ عرصے میں دوسری بڑی قیمت میں اضافہ ہے، تاہم قلت برقرار رہی جس نے ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں گاڑیوں کو گھنٹوں لمبی قطاروں میں لگنے پر مجبور کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More