دور کائنات میں موجود سُرخ دھبے کیا ہیں؟

سچ ٹی وی  |  Sep 09, 2024

جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ساتھ دور دراز کی کائنات کی کھوج کرنے والے ماہرین فلکیات کو کہکشاؤں کی ایک ایسی قسم ملی ہے جو نقالی کی معاملے میں دیگر ماہر مخلوقات کو مات دیتی نظر آتی ہیں۔

جب ماہرین فلکیات نے کائنات کے دور دراز حصوں کی پہلی ویب امیجز کا تجزیہ کیا تو انہوں نے کہکشاؤں کا ایک ایسا گروپ دیکھا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

یہ کہکشائیں جنہیں چھوٹے سرخ نقطے کہا جاتا ہے، دِکھنے میں واقعی بہت سرخ اور تنگ ہیں۔ یہ سُرخ دھبے کائناتی تاریخ کے تقریباً 1 ارب سال کے فاصلے کے دوران ہی نظر آتے ہیں۔

تاہم ان کی حقیقت کیا ہے، ماہرینِ فلکیات ابھی تک اس میں الجھے ہوئے ہیں کیونکہ وہ عام کائناتی اجسام سے مختلف نظر آتے ہیں۔ وہ یا تو بڑے پیمانے پر بھاری کہکشائیں ہیں یا معمولی سائز کی کہکشائیں جن کے مرکز میں ایک زبردست بلیک ہول موجود ہے۔

تاہم ماہرین کے نزدیک ایک بات طے ہے۔ یہ سرخ دھبے بہت چھوٹے ہیں جس کا حجم ہماری ملکی وے کہکشاں کا صرف 2 فیصد ہے جبکہ کچھ اس سے بھی چھوٹے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More