پُراسرار بلیک ہول نے انوکھا رویہ اختیار کرنا شروع کر دیا

سچ ٹی وی  |  Jan 14, 2025

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک پُراسرار بلیک ہول نے عجیب انداز میں برتاؤ کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ سپر میسو بلیک ہول روشنی خارج کر رہا ہے اور اس کی رفتار میں تیزی آ چکی ہے۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ایسی کسی چیز کا مشاہدہ نہیں کیا۔

1ES 1927+654 نامی اس بلیک ہول کا حجم لاکھوں سورج کے برابر ہے اور یہ ایک ایسی کہکشاں میں ہے جو زمین سے کروڑوں نوری سال کا فاصلہ رکھتی ہے۔

2018 میں سائنس دانوں نے اس کو ایک گھومتے ہوئے گرم پلازما کے طور پر دیکھا تھا جو اچانک غائب ہو گیا تھا اور کچھ مہینوں بعد پر واپس منظر پر آگیا تھا، جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔

ایم آئی ٹی میں فزکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیق کی شریک مصنفہ ایرن کیرا کا کہنا تھا کہ سائنس دان اس ہی وقت سے اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں کیوں کہ یہ بہت خوب صورت تھا۔ بعد میں ہم نے کچھ ایسا دیکھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More