جوبائیڈن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو متعدد پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے فیس بک کو متعدد پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جس کے لیے فیس بک انتظامیہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔
فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے جوبائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مارک زکر برگ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کمپنی کو کووڈ ویکسین سے متعلق سنسر شپ کے دور میں دھکیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی
انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے غلط معلومات کی بنیاد پر فیس بک کو نشانہ بنایا۔ ہم حقیقت پر مبنی چیزوں کو ختم نہیں کریں گے اسے ہٹانے کے احکامات مضحکہ خیز ہیں۔
مارک زکر برگ نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19 کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا۔ جسے ہم نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے انکار پر جوبائیڈن انتظامیہ نے ہمیں بہت کچھ کہا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔