امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے “طلاق” پرفیوم متعارف کروا دیا

ہم نیوز  |  Sep 10, 2024

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے شوہر سے طلاق کے چند ہفتوں بعد ’طلاق‘ کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔

شہزادی ’شیخہ مہرہ ‘ نے اپنی شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کردی

انہوں نے اپنے برانڈ مہرہ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے۔ شہزادی نے پرفیوم کی لانچ سے قبل اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر کا ایک مونٹیج دکھایا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرفیوم کی بوتل کی رونمائی بھی کر دی، جس کا رنگ سیاہ اور اس پر ’ڈائیوورس‘ کندہ ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More