شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، بھارت کا اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 12ستمبرجمعرات کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ بھارت نے اجلاس میں شرکت کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار دیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔ ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

شیرافضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی ودیگر گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خیال رہے پاکستان نے ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا ہے تاہم ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے، وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More