جارجیا ایئرپورٹ پر 2 طیارے ٹکرا گئے

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے ایئرپورٹ پر 2 طیارے ٹکرا گئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلانٹا ایئرپورٹ کے رن وے پر امریکی ایئرلائن کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ ٹوکیو جانے والا طیارہ رن وے پر ٹیکسی کے دوران لوزیانا جانے والے طیارے کے پیچھے سے ٹکرایا۔ جس سے طیارے کا پچھلا حصہ نوے کی ڈگری تک مُڑ گیا۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق ٹوکیو جانے والی پرواز میں 221 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمان کا بحری جہازوں کے مسافروں کیلئے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

طیاروں کے درمیان تصادم میں دوسرے طیارے کے پر کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More