پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹس پر جاری بیان میں اتھارٹی نے نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔

تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباروں سے درخواست کی ہے کہ زیر استعمال وی پی این کو رجسٹر کرائیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سروس متعارف کرا دی

اتھارٹی نے مزید کہا کہ کاروباری ادارے پی ٹی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنا وی پی اینز رجسٹر کرا سکتے ہیں، یہ عمل مفت ہے اور اس میں 2 سے 3 روز لگتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More